اظہر حسین

 میرا تعارف ضیاء کے حکومت سنبھالنے کے دو سال بعد لاہور میں میری پیدایش ایک سادہ دل، سادہ مزاج خانوادے میں ہوئی تو سوائے میرے سب ہنسے، مسکرائے اور خوشی میں نہائے۔ ابتدائی تعلیم ڈپٹی نذیر احمد کے عہد کے بہ موجب پائی: ناظرہ و حفظ_ قرآن، تجویدو قرات، عربی و فارسی کی مدرساتی تعلیم۔پھر اچانک ایک دن دینی مدرسے سے اٹھوا لیا گیا، یہ میٹرک کر لینے کے پندرہ روز بعد کی بات ہے۔ فارمن کرسچن کالج لاہور میں آ داخل ہوا، یہاں سے ایم اے انگریزی فی الادبیات کرکے نکلا۔ میٹرک سے عربی و فارسی فکشن پڑھنے کی لت پڑ چکی تھی۔جس میں بعد ازاں انگریزی ادب بھی آ شامل ہوا تھا۔ دو ہزار پندرہ میں "اکیسویں صدی کی لڑکی" نامی افسانی مجموعے نے اشاعت کا دریا پار کیا۔ کتاب کے نشے کا عادی ہوں۔صحت مگر اچھی ہے۔ پیشہ تدریس_ ادب ہے، بال بچے ہیں، صرف اک بیگم ہے، کھاتا ہوں جیتا ہوں۔ اللہ اللہ

Recent Posts by this Author

No items found.

Subscribe

Thank you! Your submission has been received!

Oops! Something went wrong while submitting the form