بہت پہلے ۔۔۔ جی بہت پہلے جان نثار اختر کا ایک شعر پڑھا تھا 

یہ علم کا سودا ۔۔۔ یہ رسالے۔۔۔۔۔ یہ کتابیں

 اک شخص کی یادوں کو بھلانے کے لئے ہیں

 آج کی ڈاک سے جب ایک پارسل موصول ہواتو۔۔۔۔ اس پر لگے ڈاک کے ٹکٹ گواہ تھے کہ یہ سرحد پار سے آیا ہے اور اک خوشی ہے کہ ساون کے بادلوں کی طرح برس گئی ہے ۔ اللہ اللہ ۔۔۔۔ نسترن احسن فتیحی صاحبہ آپ کی ان محبتوں اور خلوص کا شکریہ کس طرح ادا کروں جزاک اللہ خیرا

" ادبی سلسلہ : دیدبان جلد اول ۔۔۔۔۔ صفحات : 421 قیمت : چار سو پچاس روپے ہندستانی مرتبین : سبین علی سلمی جیلانی نسترن احسن فتیحی 

یقین کیجئے کیا عمدہ اور شان دار جریدہ ہے ۔ سب سے پہلے تو سر ورق نے دل کھینچ  لیا ۔ سر ورق کے آنچل میں کیا رنگ کھلے ہیں ۔ میرا جی کررہا ہے اس کا پرنٹ آوٹ نکال کر کتابوں کے کمرے میں سجا لوں ۔ کیا تخلیقی ' آرٹسٹک اور اعلی فن پارہ ہے ۔پھر کاغذ اور بائنڈنگ ۔۔۔۔ کمال ہے کمال ۔۔۔ ہاتھ میں لیتے ہی کاغذ اور لفظ کی خوشبو نے اپنی خبر دی ۔ مندرجات پر نظر ڈالی ۔ حرف حرف جریدے میں گواہ اور دل کی عدالت کا فیصلہ اس کا مکمل مطامعہ کرنا ہے۔۔۔ سبین علی ۔۔۔۔ سلمی جیلانی ۔۔۔۔ نسترن احنس فتیحی ۔۔۔۔ آپ کی کمال محنت کی دل سے داد نکلی ہے قبول کیجئے ۔ بار دگر شکر گزار ہوں کہ آپ نے اس فقیر کو یاد رکھا ۔۔۔۔ یہ بہت بڑی نیکی ہے ۔۔۔۔ اللہ کریم آپ کو ہمیشہ خوش وخرم اور سلامت  رکھے ۔ ۔۔۔آمین

حا مد سراج ،میانوالی

  پاکستان 

حامد سراج

حامد سراج کی پیدائش ٢١ / اکتوبر ١٩٥٨ء کو ہوئی . آپ ایک معروف افسانہ نگار اور ناول نویس ہیں ..  میانوالی ،پاکستان میں رہائش پذیر ہیں 

Related Posts

Subscribe

Thank you! Your submission has been received!

Oops! Something went wrong while submitting the form