نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ والہ وسلم

January 9, 2019
"دیدبان شمارہ 9 "مزاحمتی ادبحمد اور نعتشاعری

دیدبان شمارہ ٩

نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ وسلم

عاشقو سب مدینےچلو......... وَرْد بزمی

عاشقو سب مدینے چلو

ہر مقدس مہینے چلو

عاشقو سب مدینے چلو

لُطف جینے کا بس شہرِآقا میں ہے

لُطف سے تم بھی جینے چلو

عاشقو سب مدینے چلو

سلسلے سب مدینے کی چاہت کے ہیں

درددُوری کے ہیں ،زخم فُرقت کے ہیں

عشق میں ہجر نے جو دیے

وہ سبھی زخم سِینے چلو

عاشقو سب مدینے چلو

ہجرِطیبہ میں رِم جِھم نگاہوں سے ہے

چند موتی ہیں پلکوں پہ ٹھہرے ہُوئے

عشق کا ہیں اثاثہ یہی

لے کے یہ آبگینے چلو

عاشقو سب مدینے چلو

کملی والے کے روضے کی کیا بات ہے

در پہ ہر دم فرشتوں کی بارات ہے

چُومتے ہیں فرشتے جنہیں

چُومنے تُم وہ زِینے چلو

عاشقو سب مدینے چلو

سبز گنبد وہاں نُوری جالی وہاں

خالی جھو لی بھرے ہر سوالی وہاں

بَٹ رہے ہیں نگینے وہاں

تم بھی لینے نگینے چلو

عاشقو سب مدینے چلو

ہر طرف وَرْد ہیں شہرِسرکار میں

دید کی مَے مِلے شہرِسرکار میں

پیاس بُجھ جائیگی دِید سے

دید کی مَے کو پینے چلو

عاشقو سب مدینے چلو

وَرْد بزمی

وَرْد بزمی غزل گو شاعر اور نعت گو شاعر ہیں

Related Posts

Subscribe

Thank you! Your submission has been received!

Oops! Something went wrong while submitting the form