سرورق کے مصور
دیدبان شمارہ ہفتم کے آرٹسٹ جناب سرفراز مصور صاحب کی شاہکار پینٹنگ اس شمارے کی زینت بنی ہیں .بہت بہت شکریہ سرفراز صاحب . یہ تصویریں حقیقت سے بھی زیادہ حقیقی ہیں .. یہ اس پر آشوب دور میں جینے کا حوصلہ دیتی ہیں .. زندگی سے محبت کرنا سکھاتی ہیں.. اور ایک ایسی دنیا میں آپ کو داخل کر دیتی ہیں جہاں کا حصہ نہ ہو کر بھی آپ اس کا حصہ بن جاتے ہیں . یہ تصویریں دیکھنے والے پر سحر کر دیتی ہیں .. یہ تصویریں افسانے کی شعریت ، نا ول کی وسعت اور شاعری کی نغمگی رکھتی ہیں